کروویئرس۔ لاسکورس۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جنوبی فرانس میں طوفانوں سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں کے بموجب مہلوکین میں ماں اور اس کے دو چھوٹے بیٹے شامل ہیں جو سیلابی پانی میں ان کی کار بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ یہ کار بعد ازاں موسلادھار بارش کی وجہ سے زیر آب آجانے والے ایک پُل میں پھنسی ہوئی دستیاب ہوئی۔ مشرقی فرانس کے محکمہ نے کہا کہ عینی شاہدین اور بچاؤ کارکن اس خاندان کے والد کو بچانے میں کامیاب ہوگئے، لیکن وہ بے بسی سے سیلابی پانی میں بہتی ہوئی کار کو دیکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے۔ صدمہ کا شکار باپ دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے۔ ایک اور گاڑی کے اسی طرح کے حالات میں سیلابی پانی میں بہہ جانے سے 50 سال سے زیادہ عمر کا ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی نعش مقام واردات سے 20 میٹر کے فاصلہ پر دستیاب ہوئی۔