فرانس میں سعودی شہزادے کے قافلے کو لوٹ لیا گیا

پیرس ، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی دارالحکومت میں سعودی شہزادے کے قافلے کو لوٹ لیا گیا۔ پیرس کی پولیس کے مطابق ڈکیتی کی اس انوکھی واردات میں جرائم پیشہ گروہ تقریباً ڈھائی لاکھ یورو اور حساس دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گیا ہے۔ سعودی شہزادے کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس قافلے کو سعودی سفارت خانے سے نکلنے کے تھوڑی دیر بعد ہی مسلح ڈاکوؤں نے زبردستی روک لیا۔ یہ افراد اسی قافلے کی ایک گاڑی میں فرار ہوئے، جسے بعد ازاں نذر آتش کر دیا گیا۔