گرینوبل(فرانس) 25جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بچاؤ کارکنوں نے 6فرانسیسی شہریوں میں سے جو ایک پہاڑی سلسلہ پر سفر کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے ‘ تین شہریوں کی نعشیں فرانسیسی سلسلہ کوہ آلفس سے برآمد کرلیں ۔ 6افراد کی پارٹی جن کی عمریں 50سے 70سال کے درمیان تھیں تجربہ کار کوہ پیما تھے اور فرانس اور اٹلی سے کوہ پیمائی کیلئے روانہ ہوئے تھے لیکن برف کا ایک تودا کھسکنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے ۔ باقی تین افراد کے بارے میں بھی ناامیدی پائی جاتی ہے ۔
زامبیا میں برسراقتدار پارٹی کا امیدوار صدارتی انتخابات میں کامیاب
یوساکا۔25جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) برسراقتدار محب وطن محاذ کے صدارتی امیدوار ایڈگرلنگو نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی جو سابق صدر مائیکل ساٹا کی گذشتہ اکٹوبر میں موت کے بعد منعقد کئے گئے تھے ۔ کارگذار چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ انہوں نے 48.3فیصد ووٹ حاصل کئے ۔