پیرس۔30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں دہشت گردی کے مبینہ منصوبہ کے الزام میں چار مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔جن میں تین بالغ اور ایک کم عمر نوجوان شامل ہے۔ فرانسیسی وزیرداخلہ اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو ہتھیار حاصل کرنے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے جیسے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ کم عمر نوجوانوں کوشام جانے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد ان دنوں وہ پروبیشن پر تھا۔فرانسیسی وزیرداخلہ کرسٹوف کاسٹانر نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایسے کافی شواہد موجود ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان یکم مئی کے موقع پر سیکورٹی فورسز پر ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔