فرانسیسی حملہ کے مشتبہ حملہ آور سے تفتیش

پیرس۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی عہدیدار اپنے افسر کو سرقلم کرنے کے مشتبہ شخص کو جو مبینہ طور پر جہادی ہے‘ تفتیش کرنا شروع کردیا ہے ۔ اس حملہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا اس کی ہلاکت کی سیلفی کے منظر عام پر آنے کے بعد حملہ آور نے بیان دینا شروع کردیئے ہیں ۔ انسداد دہشت گردی پولیس مشتبہ حملہ آور یسین صالحی کی شناختی پریڈ کروا چکی ہیں ۔ اس کی عمر 35سال ہے اور وہ تین بچوں کا باپ ہے ۔ عہدیداروں کو سراغوں کی تلاش ہیں اور وہ جمعہ کے دن فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں گیس کے گودام میں سرقلم کرنے کی واردات کی وجوہات معلوم کرنے کوشاں ہیں ۔ کئی گھنٹے کی خاموشی کے بعد صالحی نے تحقیقات کنندوں کے سامنے اپنے حملہ کے بارے میں بیانات دینے شروع کردیئے ہیں ۔ اسلام پسندوں کو حملے سے پیرس میں مزید 17افراد کی ہلاکت کے بعد حملہ آور نے بیان دینے شروع کیا ہے ۔ پیرس میں شارلی ہیبڈو قتل عام میں 17افراد ہلاک کئے گئے تھے ۔ اس کے بعد ہی تفتیش کرنے والوں کو مشتبہ حملہ آور نے بیان دیئے ہیں ۔ اوٹاوا سے موصولہ اطلاعات کے بموجب کینیڈا کے عہدیدار اس مقدمہ کی یکسوئی کیلئے فرانس سے تعاون کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔