نئی دہلی 12 ؍ اکٹوبر ( پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو سے وعدہ کیا ہے کہ طوفان ہد ہد کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے مرکز کی طرف سے ممکنہ مدد فراہم کی جائیگی ۔ وزیراعظم نے گذشتہ روز طلب کردہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا ۔ انہوں نے چندرابابونائیڈو سے بات چیت کے دوران امداد اور راحت رسانی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ نریندر مودی نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے کہا کہ وہ آندھراپردیش اور اڈیشہ کے چیف منسٹروں کے ساتھ ربط میں رہیں ۔ وزیراعظم نے چیف منسٹرکو یقین دلایا کہ طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور بازآبادکاری کے کاموں میں مرکز کی طرف سے فراخدلانہ مدد فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طوفان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں۔
اور حکومت کو با