بارپیٹا(آسام) ۔ 31 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدرجمہوریہ ہند فخرالدین علی احمد مرحوم کے فرزند پرویز علی احمد نے آج لوک سبھا حلقہ بارپیٹا سے ٹی ایم سی امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ انھوں نے بعد ازاں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور اپنے والد کا نام روشن کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اُن کے والد کے دور کی کانگریس او ر موجودہ کانگریس میں کافی فرق ہے ۔