بیجنگ ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوبی گوانگ ڈونگ صوبہ میں پولیس نے قمار بازی اور فحاشی کیخلاف اپنی دو ماہ طویل کارروائی کے دوران زائد از 30,000 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دریں اثناء گوانگ ڈونگ پروفیشنل پبلک سیکوریٹی ڈپارٹمنٹ نے بھی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 3014ء افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر 5000 افراد کو بھی فوجداری کے دیگر معاملات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ ایک اہم کارروائی کے دوران پولیس نے ہیوزٹس میں ایک آن لائن قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کیا۔