فجر کا انتظار کررہے موذن کا جدہ میں انتقال

اس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح کی زندگی ہم دنیامیں جیتے ہیں اسی طرح کی مو ت ہمیں نصیب ہوتی ہے
جدہ:کیا لمحہ ہے!جدہ میں ایک موذن نے داعی اجل کو اس وقت لبیک کہا جب وہ قرآ ن کی تلاوت کے دوران اذان فجر کا انتظار کررہے تھے۔

ایک ساٹھ سال کے عبدالحق الحبیبی جو مسجد السلمیان کے موذن تھے قران کی تلاوت کرتے ہوئے بیٹھے تھے۔ جمعرات 20جولائی کو سعودی عربیہ کے نیوز پیپر سبق کی خبر کے مطابق فجر کی اذان سے عین ایک منٹ قبل ان کی موت واقع ہوگئی۔

عبدالحق الحبیبی سریائی باشندے تھے وہ سعودعرب منتقل ہوگئے تھا او ریہاں پر پچھلے چالیس سالوں سے مقیم بھی تھے۔مسجد السلمیان میں عموما نماز ادا کرنے والے مصلیوں نے کہاکہ مرحوم موذن کی اکثر تلاوت قرآن میں مصروف دیکھا جاتا تھا۔

https://www.instagram.com/p/BW2whazBiV0/