فارمیسی کورسیس میں داخلوں کیلئے 2 اگسٹ سے قطعی کونسلنگ

حیدرآباد 31 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں بی فارمیسی اور فارما ڈی کورسیس میں داخلوں کے لئے قطعی کونسلنگ کا 2 اگسٹ کو آغاز ہوگا۔ نوین متل کنوینر نے یہ بات بتائی اور کہاکہ کونسلنگ کے ایک حصہ کے طور پر امیدواروں کو 2 اور 3 اگسٹ کو آن لائن رجسٹر کرکے پراسیسنگ فیس داخل کرنا ہوگا اور 3 اگسٹ کو تعلیمی صداقت ناموں کی جانچ کی جائے گی جبکہ 3 تا 6 اگسٹ کالجوں کا انتخاب کرکے آپشنس دینا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ 8 اگسٹ کو نشستوں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا اور نشستوں کے الاٹمنٹ کے بعد کالج میں امیدواروں کو رپورٹ کرنا ہوگا۔