فائربندی کی تازہ خلاف ورزی

جموں۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دستوں نے آج جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں سرحدی چوکیوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنایا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایل او سی کی حفاظت پر متعین ہندوستانی دستوں نے جوابی کارروائی کی اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہوئی۔ پاکستان کی طرف سے نوشیرا سیکٹر میں فائربندی کی خلاف ورزی صبح تقریباً 10:35 بجے شروع ہوئی۔

جموں کو 200 کروڑ روپئے کا فنڈ
جموں ۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈپٹی چیف منسٹر جموں و کشمیر نرمل سنگھ نے کہا کہ اٹل مشن کے تحت سرمائی دارالحکومت جموں کے لیے زائد از 200 کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ یہ مشن جدیدکاری اور شہری ترقیاتی کاموں سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کئی بڑے ٹائونس کا اس پروگرام کے تحت احاطہ کیا جائے گا تاکہ وہاں شہری طرز زندگی کی تمام تر عصری سہولتیں مہیا کرائی جاسکیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے اس ضمن میں گزشتہ روز یہاں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔