نئی دہلی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج کہا کہ غیر معلنہ دولت کا اعلان کرنے کیلئے کسی معافی اسکیم کی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔ وزیر فینانس مسٹر ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ غیر معلنہ آمدنی کا اعلان کرنے پر کسی طرح کی عام معافی اسکیم پیش کرنے کی تجویز نہیں ہے ۔ پہلے ہی سے کئی رضاکارانہ انکشاف اسٹیمیں ہیں۔ اس سلسلہ کی آخری اسکیم 1997 میں فینانس ایکٹ کے ذریعہ متعارف کردہ والینٹری ڈسکلوژر آف انکم اسکیم تھی ۔ یہ اسکیم یکم جولائی 1997 سے شروع ہوئی تھی اور 31 ڈسمبر 1997 کو ختم ہوگئی ہے ۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ یہ اسکیم خاص طور پر دوسرے ملکوں میں رکھے گئے غیر معلنہ پیسے کو واپس لانے کے مقصد سے پیش نہیں کی گئی تھی ۔ اس اسکیم کے تحت بیرونی ملکوں میں رکھے گئے پیسے کے تعلق سے معلومات حاصل نہیں کی گئیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں مسٹر جیٹلی نے کہا کہ ماریشس اور ہانگ کانگ میں بینکوں میں کالا دھن رکھنے والوں کے خلاف مقدمات کے تعلق سے بھی حکومت کو کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل بورڈ برائے راست محاصل میں ڈائرکٹرس کے پانچ عہدوں پر تقررات کئے جانے ہ