غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیاں غرق ، 300 افراد ہلاک

روم۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارہ نے بتایا ہے کہ اطالوی جزیرہ لامپیڈوسا کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 300 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مہلوکین کی تعداد زندہ بچ جانے والے نو افراد کے بیانات سے معلوم ہوئی جو آج اطالوی ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ادارہ کی ترجمان کارلوٹا سامی نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ یہ افراد دو کشتیوں پر پانی اور غذائی سامان کے بغیر سفر کررہے تھے۔ کمزور انجن کی حامل یہ کشتیاں طاقتور سمندری موجوں کا مقابلہ نہ کر سکیں۔