غیرمسلمہ کیموتھراپی پر ہندوستانی ڈاکٹر جوڑے کو سزا

نیویارک، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک عدالت نے ایک ڈاکٹر جوڑے کو حکومت کی جانب سے غیر توثیق شدہ کیموتھراپی طریقہ علاج کو ا پنے کینسر انسٹی ٹیوٹ میں استعمال کرنے پر مستوجب سزا قرار دیا ہے ۔ 65 سالہ آنندیا کمار سین اور ان کی 66 سالہ اہلیہ بیٹریشیا پوزی سین کو امریکی ڈسٹرکٹ جج نے ملزمین کو مارکٹ میں کینسر کی ایسی ادویات متعارف کرنے کا قصوروار پایا جو امریکہ کے فوڈ ، ڈرگ اور کاسمیٹک ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔ آنند سین کو تین سال کی سزائے قید کے علاوہ ایک لاکھ امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سین کی اہلیہ کو چار سال کی سزائے قید اور دو لا کھ امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔