غیرمحسوب اثاثہ جات کیس کے پبلک پراسیکوٹر پر تنازعہ

ڈی ایم کے لیڈر کی عرضی پر جیہ للیتا اور دیگر کو سپریم کورٹ کی نوٹس
نئی دہلی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ڈی ایم کے لیڈر کے انبساز گھن کی داخل کردہ عرضی پر سابق چیف منسٹر تاملناڈو جئے للیتا اور دیگر سے جواب طلب کیا ہے جنہوں نے کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت غیرمحسوبہ اثاثہ جات کیس کے پبلک پراسیکیوٹر کو ہٹادینے اور عدالت کی کارروائی پر حکم التوا جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ تاہم جسٹس مدن بی توکر کی زیرقیادت ڈیویژن بنچ نے کرناٹک ہائیکورٹ میں جئے للیتا کی اپیل پر کارروائی کے خلاف حکم التوا ئجاری کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ڈی ایم کے لیڈر کی عرضی پر قطعی سماعت 18 مارچ کو ہوگی جبکہ اناڈی ایم کے سربراہ کے علاوہ دیگر ملزمین اور جئے للیتا کی قریبی ساتھی ششی کلا اور دیگر رشتہ داروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کا ردعمل ظاہر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ درخواستگذار نے پبلک پارسیکویٹر (سرکاری وکیل) کی غیرجانبداری پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ہٹادینے کی گذارش کی ہے۔