غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے 19 افراد گرفتار دو ہندوستانی بھی شامل

نیویارک ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا میں یو ایس بارڈر پٹرول عہدیداروں نے میکسیکو سے بذریعہ کشتی امریکہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے جن 19 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں دو ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ یو ایس کسٹمز اور بارڈر پروٹکشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پریس نوٹ میں اس بات کی توثیق کی گئی۔ 19 افراد کے منجملہ دو افراد کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ وہ مشتبہ اسمگلرس ہیں جبکہ مابقی 17 افراد غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے عام مسافرین ہیں جو میکسیکن قومیت کے ہیں البتہ دو ہندوستانیوں کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
قاہرہ، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں، بین الاقوامی ہوائی اڈے اور الدیلمی ي میں ہوائی حملے کیے جا رہے ہیں۔یمن کی فوجی ویب سائٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ حوثیوں کے ا لمسیرہ ٹی وی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے ہوائی اڈے اور فضائیہ کے ٹھکانوں پر سلسلہ وار حملے کئے ہیں۔