غوطہ میں گھمسان کی جھڑپیں : حقوق انسانی گروپ

بیروت 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شامی حکومت کی افواج اپوزیشن کے کنٹرول والے شمالی غوطہ میں اتوار کو بھی باغیوں کے ساتھ گھمسان کی جھڑپوں میں مصروف رہیںحالانکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے ۔ حقوق انسانی گروپ نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ مشرقی غوطہ کی سرحد پر ہوئی لڑائی میں موافق حکومت افواج کے 13 ارکان ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ باغی گروپ جئیش الاسلام کے چھ ارکان بھی مارے گئے ہیں۔ برطانیہ سے کام کرنے والے گروپ نے یہ بات بتائی ۔ گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ پرتشدد جھڑپیں ال مرج علاقہ میں جاری ہیں جو سرحدی علاقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی پرتشدد اور خونریز جھڑپیں ہیں جو جاریہ ماہ سے شروع ہوئی ہیں۔ جئیش الاسلام کے ایک اہم رکن محمد علوش نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ باغیوں کی جانب سے سرکاری افواج کی زبردست مزاحمت کی جا رہی ہے اور انہیں اس علاقہ میں داخلہ سے روکا جا رہا ہے ۔