غزہ کا ڈیوڈ : فلسطینی نوجوان کے مظاہرہ کی تصویر دنیا بھر میں وائرل 

غزہ : تین روز قبل غزہ میں ابوعمرو نامی ایک فلسطینی شخص کی یہ تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ۔کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر الفاظ پر بھاری ہوتی جارہی ہے۔ایسی ہی چند تصاویر ہیں جنہوں نے دنیا بھر کی توجہ اپنی ابو عمرو نے ایک ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے او ردوسرے ہاتھ میں غلیل ہے۔

فوٹو گرافر حسونہ کی اس تصویر کا موازانہ مائیکل اینجلو کے مجسمہ ڈیوڈ او رمشہور فرانسیسی پینٹگ لبرٹی لیڈنگ داپیپل سے کیا جارہا ہے۔جہاں دوسرے لوگ حفاظتی لباس پہن کر مظاہرہ کیلئے آئے تھے ۔ابوعمرو نے قمیص بھی اتار دی ۔ٹانگوں سے معذور ۲۹؍ سالہ فلسطینی صابر الاشکر ۱۱؍ مئی کو بطور احتجاج اسرائیلی فوج پرغلیل کی مدد سے پتھر پھینک رہے ہیں ۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر زبر دست مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ ایسے ہی 1987 میں فلسطینی علاقہ بیت ساحور میں ایک فلسطینی عورت کی اسرائیلی فوج 8پر پتھر پھینکنے کی ایک تصویر دنیا بھر میں مشہور ہوئی تھی ۔