غزنی صوبہ میں طالبان کے سلسلہ وار حملے، آٹھ پولیس اہلکار ہلاک

کابل ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک ڈسٹرکٹ گورنر کے بیان کے مطابق طالبان مشرقی غزنی صوبہ میں سلسلہ وار حملے شروع کرتے ہوئے تقریباً آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور دیگر سات کو زخمی کردیا۔ صعیب خان الہام نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے سلسلہ وار حملوں کے تحت سیکوریٹی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ان پر گھات لگا کر حملے کئے گئے جن میں سڑکوں پر بچھائی گئی بارودی سرنگیں بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذہیب اللہ مجاہد نے ایک ٹیلیفون انٹرویو کے دوران سلسلہ وار حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 16 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ایک کمپاؤنڈکو شدید نقصان پہنچا۔