غریب بچوں کو تعلیم کیلئے اے پی حکومت سنجیدہ : راگھوا راؤ

انگول 3 اگسٹ (این ایس ایس) آندھراپردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ ایس راگھوا راؤ نے کہاکہ غریب بچوں کیلئے معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ریاستی حکومت کا مقصد ہے۔ یہاں مانٹیسری پبلک اسکول میں اے پی ٹی سی اے میٹنگ سے مخاطب کرتے ہوئے راگھوا راؤ نے اس بات کا تیقن دیا کہ وہ وزیر تعلیم جی سرینواس راؤ سے خانگی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل پر بات کریں گے اور انھیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت جلد ہی X کلاس امتحان کے سسٹم سے متعلق معاملہ کو صاف کرے گی جس سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔