غریبوں کی فلاح وبہبود تلنگانہ حکومت کا مقصد : ٹی ناگیشور راو

حیدرآباد یکم مارچ (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع ٹی ناگیشور راو نے ضلع کھمم کے کونامنچی منڈل کے گائی گولا پلی میں غریب افراد کیلئے ڈبل بیڈ روم کے مکانات کی تعمیرکی اسکیم کے تحت مکانات کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناگیشور راونے کہاکہ بھکتا رام دا س پروجیکٹ کے ذریعہ اس حلقہ کے تمام تالابوں کو مکمل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مشن بھاگرتا پروگرام کے کاموں کی جلد تکمیل کے ذریعہ تلگو سال نو اگادی تک ہر گھر کو پینے کا پانی نل کے ذریعہ سپلائی کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔مرچ کے تمام کسانوں کوپٹہ دار پاس بکس بھی جاری کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ غریبوں کی فلاح وبہبود حکومت کا مقصد ہے ۔غریبوں کے لئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں فلاحی پروگرام تیار کئے جارہے ہیں۔