غریبوں کیلئے زیرتعمیر مکانات کا چیف منسٹر نے معائنہ کیا

حیدرآباد۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج پدما راؤ نگر ڈیویژن میں واقع وی ڈی ایچ کالونی، سکندرآباد میں غریب عوام کیلئے زیرتعمیر مکانات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے معیاری تعمیر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دسہرہ تک یہ کام مکمل کرلینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ یہ باوقار پروجیکٹ 3.64 کروڑ روپئے کی تخمینی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور استفادہ کنندگان کا حصہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے استفادہ کنندوں سے بات چیت کی اور مشورے طلب کئے۔