غذا کے استعمال میں احتیاط پر بیماریوں سے نجات،چنتل میں نائب صدر جمہوریہ کا خطاب

شمس آباد۔/7 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع چنتل میں واقع سورنا بھارت ٹرسٹ میں منعقدہ میڈیکل کیمپ اور کسانوں کی ایوارڈس تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم وینکیا نائیڈو نائب صدر جمہوریہ ہند نے شرکت کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہاکہ سورنا بھارت ٹرسٹ ہر ماہ ایک مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرتا ہے جس میں سینکڑوں افراد حصہ لیتے ہوئے معائنہ و علاج کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جدید ترقیاتی دور میں عوام سادہ کھانے پر فاسٹ فوڈ چینیز کھانوں کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ غذا میں احتیاط کے ذریعہ تمام بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ کسان دن رات محنت کرتے ہوئے اناج اُگاتے ہیں اور ہم ان کی محنت کی وجہ سے بہترین غذا کھا پارہے ہیں۔ ایم وینکیا نائیڈو نے 44 کسانوں کو ایوارڈ پیش کئے اور مختصر مدتی کورس کی تکمیل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسنادات تقسیم کئے۔ اس موقع پر جی کشن ریڈی سابق رکن اسمبلی، ڈاکٹر ناگیشور ریڈی چیرمین اے آئی جی دواخانہ، ڈاکٹر ایشور ریڈی، وینکٹیشور راؤ کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا۔