غازی آباد۔/21جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) چار پولیس عہدیداروں بشمول ایک سب انسپکٹر کو اسوقت گرفتار کرلیا گیا جب عدالت میں زیرتفتیش ایک قیدی کو مقدمہ کی سماعت کے بعد جیل واپس لے جاتے ہوئے ملزم شاہد واسنافرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جو دوہرے قتل کا ملزم تھا۔
مونگیر میں نکسلائیٹس کے خلاف کارروائی دھماکو اشیاء ضبط
مونگیر۔/21جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) نکسلائیٹس سے متاثرہ مونگیر ڈسٹرکٹ میں ماؤسٹوں کے خلاف کی گئی ایک کارروائی میں دھماکو اشیاء کا بڑا ذخیرہ ضبط کیا گیا جن میں پانچ آئی ای ڈی اور 70دستی بم بھی شامل ہیں۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ ماؤسٹ یہاں سرگرم ہیں لہذا ایس پی نوین کمار کی قیادت میں آپریشن’’ گرین ہنٹ ‘‘ منظم کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ ضبط کیا گیا ۔
رکن اسمبلی کے خلاف عصمت ریزی کے الزام کی تحقیقات
باری پاڈہ ( اڈیشہ ) ۔/21جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ حکمراں جماعت بی جے ڈی کے ایم ایل اے اور ان کے ایک دوست کے خلاف عصمت ریزی کی شکایت کی تحقیقات کی جائے۔ میور تھیج ڈسٹرکٹ کی سب ڈیویژنل جوڈیشیل مجسٹریٹ جانکی راوت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 35سالہ خاتون کی بی جے ڈی ایم ایل اے سریناتھ سورین اور ان کے دوست سوروپ داس کے ذریعہ کی گئی مبینہ عصمت ریزی کی تحقیقات کی جائے۔