عیسائیوں کو ہم جنس پرستوں سے معذرت خواہی کرنی چاہئے : پوپ فرانسیس

روم ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس نے عیسائیوں اور رومن کیتھولک چرچ سے خواہش کی ہیکہ جس طرح ہم جنس پرستوں کے ساتھ ملوک روا رکھا گیا ہے اس پر انہیں معذرت خواہی کرنے کی ضرورت ہے۔ ارمینیا سے روم واپسی کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی کیونکہ ان سے اخباری نمائندوں سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ جرمن کارڈینیل رینہارڈ مارکس کے اس بیان سے متفق ہیں جہاں انہوں نے کہا تھا کہ عیسائیوں کو ہم جنس پرستوں سے معذرت خواہی کرنی چاہئے جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف یہی بات کیوں، عیسائیوں کو نومتعدد معاملات پر معذرت خواہی کرنی چاہئے۔ تاہم معذرت خواہی سے بہتر ہے ہم ان سے معافی طلب کریں۔ اپنی طرف سے نادم ہونا الگ بات ہے لیکن جس سے اظہار ندامت کیا جارہا ہے اس کا معاف کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص ایسے حالات سے گذر رہا ہے تاہم اس کے پاس صلہ رحمی کا جذبہ ہے، جو صرف اور صرف اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہے تو پھر ہم کون ہوتے ہیں فیصلہ کرنے والیٍ! اس بیان سے جہاں یہ ظاہر ہورہا ہیکہ پوپ فرانسیس ہم جنس پرستوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں تاہم دوسری طرف چرچ کے قدامت پسند ارکان کی جانب سے انہیں مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔