حیدرآباد۔ 12؍ جنوری (این ایس ایس) میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات انسانیت کے لئے ہر دور میں اہمیت و افادیت کی حامل ہیں ۔ جن سے غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کے لئے جدوجہد کا درس ملتا ہے ۔ مسٹر نرسمہن نے اُمید ظاہر کی کہ عید میلاد النبیؐ کا یہ مبارک موقع ہمارے لئے اخوت ‘ روادری ‘ امن و صلہ رحمی کو عام کرنے کا باعث ہوگا۔