ریاض ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شوال المکرم کا چاند نظرآنے کے بعد سعودی قوم اور پورے عالم اسلام کو عیدالفطرکی مبارکباد پیش کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے سعودی عوام، مملکت میں مقیم دیگر مسلمان تارکین وطن اور پوری مسلم امہ کے لیے عید الفطر پر تہنیتی پیغام وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ شاہ سلمان نے عیدالفطر پر مسلمانان عالم کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔