عیدالاضحی کے موقع پر گورنر اور چیف منسٹر کی مبارکباد

حیدرآباد۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دی۔ گورنر نے کہا کہ عیدالاضحی جذبہ ایثار و قربانی کا مظہر ہے۔ یہ عید غریبوں کے ساتھ حسن سلوک اور جذبہ خیرسگالی کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے۔ راج بھون سے جاری کردہ ایک بیان میں گورنر نے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اس موقع پر کہا کہ عید کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارہ اور امن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان میں اتحاد، امن اور ایثار و قربانی وقت کی ضرورت ہے۔