عوام کے مسائل پر جدوجہد کا عزم:کوڈنڈارام

حیدرآباد ۔/27  مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ پولیٹیکل جے اے سی کی اسٹیرنگ کمیٹی نے عوام کے اہم مسائل پر ریاستی حکومت سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج یہاں کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر کوڈنڈا رام نے کہا کہ انہوں نے اس اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ وہ ٹیچرس کے تقررات کے علاوہ اور گروپ II سرویسیس کے تحت پوسٹس کی تعداد میں اضافہ کریں ۔ پروفیسر کوڈنڈا رام نے چندر شیکھر راؤ حکومت سے سرکاری محکمہ جات میں تمام پوسٹس کیلئے عمر کی حد میں اضافہ کرنے کی بھی اپیل کی ۔