حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ پولیس کی جانب سے آج چندو لال بارہ دری کالونی میں عمدہ بازار ہائی اسکول میں ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں حیدرآباد پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے اس کیمپ کا افتتاح کیا ۔ اس کیمپ سے تقریبا چار ہزار مرد و خواتین نے استفادہ کیا جہاں تمام افراد کے مفت معائنے ، تشخیص ، اور دوائیں فراہم کی گئیں ۔ اس کیمپ میں آروگیہ شری ، لائنس کلب اور آرمی ڈینٹل کالج کے ڈاکٹروں نے حصہ لیا ۔ جملہ 35 ڈاکٹروں نے اس کیمپ میں مریضوں کا علاج کیا ۔ اس کیمپ میں وی ستیہ نارائنا ڈی سی پی ساوتھ زون ، ایڈیشنل ڈی سی پی بابو راؤ ، اے سی پی چارمینار وینکٹ نرسیا ، بی رمیش کاماٹی پورہ انسپکٹر ، محمد ماجد کالا پتھر انسپکٹر ، اے بالا جی حسینی علم انسپکٹر ، اے یادگیری چارمینار ایس آئی ، ایس سادیا بہادر پورہ ایس آئی نے اہم رول ادا کیا ۔۔