عوام فرقہ پرستوں کے گٹھ جوڑ کو سمجھیں : ساجد شریف

دبیر پورہ میں مجلس کے خلاف عوام میں غم و غصہ ، کانگریس امیدوار کی انتخابی مہم
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : کانگریس کے امیدوار ساجد شریف نے کہا کہ کانگریس کی ہے للکار دبیر پورہ ڈیویژن سے کٹیگی پتنگ اس بار مجلس اور بی جے پی نے ایک دوسرے سے ساز باز کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے دو آفندی بھائیوں کو میدان میں اتارا ہے ۔ عوام فرقہ پرستوں کے سمجھوتوں کو سمجھیں اور سیکولر کانگریس کو ووٹ دیتے ہوئے انہیں کامیاب بنائے ۔ پرانے شہر میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے ۔ عوام کانگریس کو مجلس کے متبادل کے طور پر قبول کرچکی ہے ۔ ساجد شریف کانگریس کے حامیوں کے ساتھ آج بلدی ڈیویژن دبیر پورہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔ جمعہ کے نماز کے بعد مصلیوں سے ملاقات بھی ۔ عوام نے انہیں کامیاب بنانے کا یقن دلایا ۔ ساجد شریف نے کہا کہ پرانے شہر بالخصوص دبیر پورہ میں مجلس کے زوال کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ایک ہی خاندان کے دو آفندی بھائیوں کو مجلس اور بی جے پی سے انتخابی میدان میں اتارنے کے بعد دونوں جماعتوں کی میچ فکسنگ آشکار ہوچکی ہے ۔ جس سے دبیر پورہ ڈیویژن کے عوام میں غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے ۔ڈیویژن کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی کئی تنظیموں نے اپنی اپنی سطح پر اجلاس طلب کرتے ہوئے کانگریس کے تعلیم یافتہ امیدوار ساجد شریف کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وہ عوام سے اپیل کررہے ہیں وہ بلا خوف کانگریس اور ان کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں وہ ان کا مکمل تحفظ کریں گے ۔ ساجد شریف نے کہا کہ مجلس کی لمبے عرصہ تک پرانے شہر میں نمائندگی کے باوجود مجلس نے مسائل کو حل کرنے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ۔ وہ عوام سے وعدہ کرتے ہیں عوام انہیں کامیاب بناتے ہیں تو وہ ہمیشہ عوام کے درمیان رہیں گے ۔ مجلس نے ابھی تک جذباتی نعروں کے ذریعہ خود سیاسی فائدہ اٹھایا اور غریب عوام کا خون چوسا ہے ۔ مجلس سے ناراض ہو کر گھروں میں بیٹھ جانا مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ اپنے غصے کو مجلس کی ناکامی اور کانگریس کی کامیابی کے لیے قابل استعمال بنانا سمجھ داری ہے ۔ ساجد شریف نے بتایا کہ کانگریس کے لیے نوجوانوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے جو ان کے کامیابی کی نشانی ہے ۔۔