عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل حکومت کی ترجیح

حیدرآباد۔26جنوری ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کو ’سنہرے تلنگانہ ‘ میں تبدیل کرنا‘ تمام طبقات بشمول اقلیتوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا اور حکومت کے ترقیاتی فوائد کو سماج کے تمام طبقات تک پہنچانا ہی ریاستی حکومت کا اہم مقصد ہے ۔ علاوہ ازیں اہمیت کی اساس پر آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کرنا ‘ آئندہ 3 سال کے دوران 20ہزار میگاواٹ برقی پیداوار کے علاوہ حکومت کی اسکیمات و پروگراموں کی عمل آوری میں نوجوانوں کو حصہ دار بنانا تلنگانہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ۔ پریڈ گراؤنڈ پر 66ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم کشائی انجام دینے و مسلح دستوں کے گارڈ آف آنر کی سلامی لینے کے بعد خطاب میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ شہر حیدرآباد کو گلوبل سٹی بنانے کے ساتھ تلنگانہ عوام کی توقعات کے مطابق سنہرے تلنگانہ کو یقینی بنانے حکومت کوشش جاری رکھی ہے اور اس مقصد کو پورا کرنے نوجوانوں سے پہل کرنے حکومت کے فلاحی پروگراموں کی عمل آوری میں حصہ دار بننے کی ضرورت پر زور دیا ۔ گورنر نے دستور کے معماروں کی توقعات کے مطابق درخشاں و ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں ہر ایک کو برابر کا حصہ دار بننے کی خواہش کی ۔ مسٹر نرسمہن نے تلنگانہ عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تلنگانہ میں پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ تقاریب منانا خوشی کی بات ہے ۔گورنر نے کہا کہ سماج میں غربت کا انسداد ‘ کرپشن سے پاک حکومت ‘ سیاسی کرپشن کا خاتمہ ہی تلنگانہ حکومت کا مقصد ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت عوام سے گذشتہ انتخابات کے موقع پر اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کوپورا کرنے اقدامات کررہی ہے ۔ بالخصوص پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے حکومت مرکزی فنڈز سے استفادہ کر رہی ہے ۔ گورنر نے ریاست کے اہم پرندہ ‘ درخت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے کلچر کے ایک حصہ کے طور پر ’’بالاپٹا‘‘ ( چڑیا) جمی کا درخت ‘ تنگڑ کے پھول کو حکومت باقاعدہ طورپر خصوصی شناخت کا رتبہ دیا ہے ۔ مسٹر نرسمہن نے کہا کہ حیدرآباد شہر کو عالمی معیار کے شہر کی طرح ترقی دینے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ تلنگانہ میں امن و ضبط کی برقراری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے نہ صرف تلنگانہ کے تمام اضلاع بلکہ حیدرآباد میں امن و ضبط کی برقراری کیلئے اقدامات سے مثبت نتائج مل ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے حکومت نے 230 کروڑ کے پودوں کی شجرکاری کی جارہی ہے ۔ تقریب میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی ‘ کے سری ہری‘ اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری ‘ صدر نشین قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ ‘ ڈپٹی اسپیکر اسمبلی شریمتی پدما دیویندر ریڈی ‘ وزراء ای راجندر ‘ کے ٹی راما راؤ ‘ ٹی ہریش راؤ ‘ لکشما ریڈی ‘ این نرسمہا ریڈی ‘ ٹی سرینواس یادو ‘ پدما راؤ ‘ جے کرشنا راؤ ‘ ارکان پارلیمان ‘ ارکان اسمبلی وکونسل کے علاوہ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما ‘ ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما ‘ تینوں مسلح دستوں کے عہدیداروں کے علاوہ کمشنر پولیس مسٹر مہیندر ریڈی ‘ ضلع کلکٹر شریمتی کے نرملا و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ گورنر نے کہا کہ تلنگانہ میں خواتین کے تحفظ کی حکومت پابند ہے۔ ’شی‘ ٹیموں کی تشکیل کے ذریعہ خواتین کا تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں حاملہ خواتین اور دو دو رہنے والے بچوں کیلئے حکومت نے آروگیہ لکشمی نامی اسکیمات کو کو متعارف کروایا گیا ہے ۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 5 پر )