مسلمانوں اور غیر مسلموں میں اتحاد انسانیت کا تقاضہ: خواجہ معین الدین
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : آل انڈیا آزاد کانگریس کے امیدوار حلقہ اسمبلی بہادر پورہ اور حلقہ پارلیمان حیدرآباد خواجہ معین الدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سچائی کا ساتھ دیں ۔ امیدوار آزاد کانگریس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ الیکشن کے دن اپنا ووٹ ضرور دیں اور جس امیدوار کو عوامی بھلائی کے لیے منتخب کرنا چاہیں اسے ووٹ دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں ۔ انہوں نے عوام کو بتایا کہ انہیں کسی لالچ نے نہیں بلکہ عوام پر ہورہے ظلم و زیادتی اور عوام کے ساتھ ہورہی نا انصافیوں نے محکمہ پولیس کی اعلی نوکری سے مستعفی ہو کر عوام کی خدمت اور انہیں انصاف دلانے اور ان کے شہری حقوق کو بروقت دلانے کے جذبے نے انتخابی میدان میں لاکھڑا کیا ہے اور وہ عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ عوام ان پر اپنے بھر پور اعتماد کے ساتھ ان کے انتخابی نشان بیٹسمین پر ووٹ دے کر مخالفین اور فیل قائدین کو بتادیں کہ اب عوام جاگ چکی ہے اور زائد از 50 سالوں سے منتخب کرنے کے باوجود بنیادی سہولتوں اور شہری حقوق دلوانے میں بھی یہ قائدین ناکام رہے ہیں ۔ اس موقع پر عوام نے خواجہ معین الدین امیدوار آزاد کانگریس کا بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔۔