انہوں نےالزام لگایا کہ مودی اپنے پانچ سالہ میعاد کار میں ملک کو برباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔ ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد سے حواس باختہ بی جے پی کے لو گ ذات اورمذہب کی بنیاد پرووٹ مانگ کرسماج کو تقسیم کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔ بی ایس پی سپریمونےوزیراعظم مودی پرحملہ کرتےہوئےکہا کہ خود کوپچھڑی ذات کا بتا کرعوام کودھوکہ دینے والے مودی کے چھلاوے اورجذبات میں نہیں آنے والی۔ نریندرمودی نے گجرات میں وزیراعلی ہوتےہوئے اپنے رسوخ کا استعمال کرکے کاغذی طورپرخود کو پچھڑے سماج کا ہونےکا اعلان کرکے ان کا حق مارا ہے۔ جبکہ ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادوکا تعلق پیدائشی طورپرپچھڑے سماج سے ہے۔
مایاوتی نےکہا کہ بی جے پی اپنے جھوٹے وعدوں کے جال میں بری طرح سے پھنس چکی ہے۔ 23 مئی کوعوام بی جے پی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے اورمرکزمیں اتحاد کی حکومت بنے گی۔ بی جے پی حکومت ہرمحاذ پرناکام رہی ہے۔ اس کے وقت میں ملک کی سرحدیں بھی محفوظ نہیں۔