حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : ان اطلاعات کے پیش نظر کہ شہر میں عوامی مقامات پر شراب نوشی کے باعث عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے مسائل پیدا ہورہے ہیں ، حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس ایم مہیندر ریڈی نے شہر میں عوامی مقامات پر شراب نوشی پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ یہ حکم 8 نومبر صبح 6 بجے سے 14 نومبر صبح 6 بجے تک نافذ العمل ہے ۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون تعزیرات ہند کے سیکشن 188 کے تحت اور حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ کے قواعد کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے گی ۔۔