عوامی قائد ۔عوام کے درمیان

ہریش راؤ نے جیپ گاڑی چلائی، ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ
حیدرآباد ۔ یکم مئی (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے آج سدی پیٹ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے انوکھا قدم اٹھایا۔ ہریش راؤ جو عوامی قائد کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں ، سدی پیٹ میں ترقیاتی کاموں میں ان کی دلچسپی سے ہر کوئی واقف ہے۔ ترقیاتی کاموںکی منظوری سے لے کر تکمیل تک وہ وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے ہیں۔ وہ جب کبھی سدی پیٹ کا دورہ کریں ، سیکل ، موٹر سیکل یا پھر پیدل عوام کے درمیان نکل کر مسائل کی سماعت کرتے ہیں۔ ہریش راؤ نے آج ایک اوپن ٹاپ جیپ میں سدی پیٹ ٹاؤن کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ ہریش راؤ خود جیپ گاڑی چلا رہے تھے ۔ ان کے ہمراہ عہدیدار اور مجالس مقامی کے نمائندے موجود تھے۔