عنقریب 100 روپئے کے نئے نوٹ کی اجرائی

ممبئی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا بہت جلد 100 روپئے کی نئی کرنسی نوٹ جاری کرے گا جس کا ڈیزائن مہاتما گاندھی سیریز 2005ء کی طرح ہوگا۔ دونوں طرف R تحریر ہوگا اور گورنر آر بی آئی ڈاکٹر ارجیت پٹیل کی دستخط ثبت ہوگی۔ آر بی آئی نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ سابق میں جاری کردہ تمام 100 روپئے کے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔

ستیہ نادیلا کا اِس ماہ دورۂ ہند
ممبئی ، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مائیکروسافٹ کے ہندوستانی نژاد سربراہ ستیہ نادیلا جاریہ ماہ کے اواخر انڈیا میں ہوں گے اور ممبئی میں ’Future Decoded‘ کے موضوع پر کانفرنس کو مخاطب کریں گے۔ صدر ٹرمپ کی ویزا اور ایمگریشن پالیسی کے پس منظر میں ستیہ نادیلا کے دورہ کی اہمیت ہے۔