عنبر کے عسکری گڑھ کیخلاف کارروائی

بغداد16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے بحران سے دوچار مغربی صوبہ عنبر میں آج ہلاکت خیز جھڑپیں شروع ہوگئیں اور سکیوریٹی فورسیس نے عسکریت پسندوں کے طاقتور گڑھ پرکارروائی شروع کردی ہے جبکہ شہر فلوجہ میں مارٹرحملوں سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کل القاعدہ سے مربوط بندوق برداروں نے سنی اکثریت صوبہ کے دو کلیدی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیاتھاجس کے ایک روز بعد آج لڑائی چھڑ گئی۔ تقریباً 3000سکیوریٹی پرسونل نے البوبالی کے مبینہ عسکری کیمپ پر حملہ کیا۔

تنویر جعفری پیشگی ضمانت کیلئے رجوع
احمد آباد 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ذکیہ جعفری کے فرزند تنویر جعفری نے یہاں میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پیشگی ضمانت کیلئے مبینہ دھوکہ دہی کیس میں عرضی داخل کی ہے۔ یہ کیس گلبرگ سوسائٹی کے مکینوں کی جانب سے جہدکار تیستاسیتلواڑ اور اُن کے شوہر جاوید آنند کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔