عنبرپیٹ واقعہ میں پولیس عملہ کے زخمی ہونے سے کمشنر کا اظہار لا علمی

حیدرآباد۔ 5؍ مئی ( سیاست نیوز) عنبرپیٹ علاقہ میں مسجد کی دوبارہ تعمیر کے سلسلہ میں پیدا شدہ کشیدہ صورتحال میں زخمی ہونے والے پولیس عملہ کے بارے میں کمشنر نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ عنبرپیٹ میں بندوبست کے دوران کمشنر پولیس انجنی کمار نے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پولیس عہدیدار زخمی نہیں ہوا ہے بلکہ زخمی ہونے کی صرف افواہیں ہیں ۔ کمشنر پولیس کا یہ بیان سوشیل میڈیاپروائرل ہوگیا اور ان کے معاون حیرت زدہ ہوگئے ۔ حقیقت میں عنبرپیٹ میں کشیدگی کے واقعہ میں چار پولیس ملازمین بشمول ایک انسپکٹر ‘ دو پولیس کانسٹبل اور ایک ہوم گارڈ زخمی ہوئے ۔