سرینگر ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر اور نائب صدر نیشنل کانفرنس عمر عبداللہ نے آج گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آنے والے مجالس مقامی اور پنچایت انتخابات کے بارے میں اپنی پارٹی کی رائے سے واقف کرایا۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ عبداللہ نے گورنر سے راج بھون میں ملاقات کی۔