عمر خالد پر حملہ کرنے والے 2 افراد کو پولیس تحویل میں دیا گیا

نئی دہلی۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج دو افراد کو جنہوں نے مبینہ طور پر جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد پر یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب کے سامنے حملہ کیا تھا ، دو دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا۔ یہ واقعہ 13 اگست کو پیش آیا تھا اور انہیں اس کے ایک ہفتہ بعد ہریانہ سے گرفتار کیا گیا۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دیپک شیراوت نے دہلی پولیس کی درخواست کو ان کے یہ کہنے کے بعد منظور کیا کہ اس سلسلے میں ان کی تحویل میں پوچھ تاچھ کی ضرورت ہے۔