عمران سے20 ارب ہرجانے کا دعویٰ

اسلام آباد۔ 20 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا 20ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے۔سابق چیف جسٹس کے وکلاء نے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں عمران کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا۔وکلاء کے توسط دائر درخواست میں افتخار چودھری نے کہا کہ عمران نے ان پر الیکشن میں دھاندلی کے جھوٹے الزامات مسلسل جلسوں میں دہرا کر ان کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں۔