کراچی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ کھلاڑی سے سیاست داں بننے والے عمران خان نے بی بی سی کی سابق اینکر ریحام خان سے خفیہ طور پر عاجلانہ بنیادوں پر شادی کرلی۔ اخباری اطلاعات کے بموجب 62 سالہ عمران نے گزشتہ ہفتہ پاکستانی نیوز اینکر 41 سالہ ریحم خان سے شادی کرلی جو ایک مطلقہ خاتون اور تین بچوں کی ماں ہے۔ وہ سابقہ شادی کے بعد برطانیہ میں مقیم تھیں جہاں وہ بی بی سی کی علاقائی خبر رساں ایجنسی ’’ساؤتھ ٹوڈے‘‘ پر ’موسم کا حال‘ بیان کیا کرتی تھیں۔ عمران خاں نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ ان کی شادی کے بارے میں ذرائع ابلاغ نے کافی مبالغہ آرائی سے کام لیا ہے اور اس معاملے کو غیرضروری طور پر اُچھالا ہے۔