اسلام آباد: عمران خان کی تیسری شادی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع کر دی ہے۔کسی نے مبارک باد دی تو کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔دریں اثناء عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران پر الزام لگا یا کہ وہ پہلے سے بشری سے رابطہ میں تھے۔
ایک برطانوی اخباربات کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ عمران خان نے شادی کے بعد ان سے بے وفائی کی ،عمران خان انہیں طلاق دینے سے پہلے ہی بشری وٹو سے رابطہ میں تھے۔اور انہیں پتہ تھا کہ یکم جنوری ۱۸ کو ان کی تیسری شادی ہے لیکن اعلان بعد میں کیا۔
ریحام خان نے کہاکہ مجھ سے شادی کے وقت بھی عمران خان نے ایسا ہی کیاتھا۔شادی پہلے کی اور اعلان بعد میں کیا۔
ریحام خان نے کہا کہ عمران خان اور بشری وٹو گزشتہ تین سالو ں سے مل رہے تھے۔جس کی تصدیق بشری کے سابق شوہر نے بھی کی تھی ۔