عمانی شوہر سے فون پر طلاق مطلقہ کو سشما سوراج سے مدد مطلوب

حیدرآباد 26 ڈسمبر (پی ٹی آئی) حیدرآباد کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کے 60 سالہ عمانی شوہر نے اُسے فون پر طلاق دے دی، جس پر وہ مدد کے لئے وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج سے رجوع ہوئی ہے۔ 31 سالہ خاتون ساکنہ پہاڑی شریف نے بتایا کہ اُس کی شادی عمانی شہری سے اگسٹ 2008 ء میں یہیں حیدرآباد میں ہوئی تھی۔ مطلقہ نے سشما کو موسومہ اپنے مکتوب میں تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ اُسے اپنے شوہر سے ہر ماہ پابندی سے گزر بسر کا خرچ وصول ہوا کرتا تھا اور اُس نے اُسے عمان لیجانے کا تیقن بھی دیا تھا لیکن اُس کی تکمیل نہیں کی۔ اُس نے حیدرآباد میں مکان خرید کر دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ خاتون کے مطابق رواں سال 15 اگسٹ کو عمانی شہری نے اپنی بیوی کو فون کرتے ہوئے طلاق دیدی حالانکہ اِس سے پہلے کوئی پیشگی نوٹس نہیں دی گئی تھی۔