علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے 42 ارکان کا انتخاب

صدر جمہوریہ کے فرزند ابھیجیت کے علاوہ مولانا رابع ندوی ، کلب صادق ، ظفر اقبال اور اے ایم پٹھان شامل
علی گڑھ ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے مختلف شعبوں سے 42 شخصیتوں کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے ارکان کی حیثیت سے انتخاب کیا ہے ۔ یہ یونیورسٹی کا سب سے بڑا گورننگ ادارہ ہے ۔ 42 ارکان میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے فرزند ابھیجیت شامل ہیں ۔ علماء کے زمرہ سے مولانا رابع حسن ندوی ناظم اعلیٰ ندوۃ العلماء اور ممتاز شیعہ رہنما مولانا کلب صادق شامل ہیں ۔ نامور کارڈیالوجسٹ اشوک سیٹھ ، سابق ہاکی کیپٹن ظفر اقبال ، ماہر یونانی طب سید ظل الرحمن ، سابق وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی اے ایم پٹھان ، سائنسداں شاہد جمیل سابق رکن منصوبہ بندی کمیشن سیدہ سید بن حمید شمس الرحمن فاروقی اور گوپی چند نارنگ دیگر ارکان ہیں جن کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کی میٹنگ کل منعقد ہوئی جس میں ان ارکان کا انتخاب کیا گیا ۔۔