نیویارک۔30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف امریکی مقدمے کو ختم کرانے کیلئے 25 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی ای کامرس کمپنی کی جانب سے جعل سازی کو روکنے کیلئے اپنی صلاحیت سے متعلق 2014 میں جاری ریگولیٹری انتباہ کو چھپانے کی غلطی پر یہ مقدمہ سامنے آیا تھا۔اس مقدمے میں علی بابا سیکیورٹیز پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا تھا کہ وہ 16 جولائی 2014 کو چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن برائے صنعت و تجارت (ایس اے آئی سی) سے ملاقات کو سامنے لانے میں ناکام رہے، جبکہ یہ ملاقات امریکہ میں کمپنی کے 25 ارب ڈالر کی ابتدائی عوامی پیشکش ( آئی پی او) سے 2 ماہ قبل ہوئی تھی۔