علیگڑھ یونیورسٹی میں آر ایس ایس سرگرمیاں ناقابل برداشت :طلباء

علیگڑھ ۔ /25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں /7 مارچ کو تقسیم اسنادات کی تقریب کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس تقریب میں 32 سال بعد صدرجمہوریہ ہند شرکت کررہے ہیں ۔ یونیورسٹی میں سکیورٹی انتظامات بھی جاری ہیں ۔ طلباء یونین نے اعلان کیا کہ صدرجمہوریہ کا یونیورسٹی میں خیرمقدم کیا جائے گا ۔ لیکن اس تقریب میں آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ طلباء یونین نے اپنی تیاریوں کو تیز کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ایک عظیم تعلیمی ادارہ ہے ۔ یہاں سیاسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ملک کے صدر جمہوریہ جو کہ مسلم یونیورسٹی کے وزیٹر بھی ہیں ان کا تہہ دل سے خیرمقدم کیا جائیگا ۔ آر ایس ایس کو جو یونیورسٹی کیمپس میں سیاست کا اڈہ بنانا چاہتی ہے ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ۔