علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل پر سونیا گاندھی سے اظہار ِتشکر

سرمایہ داروں میں اطمینان کی لہر، صدر این آر آئیز اسوسی ایشن کا بیان

حیدرآباد۔ 11 مئی (پریس نوٹ) تلنگانہ کی تشکیل پر ریاست کے این آر آئیز میں خوشی کا ماحول پایا جاتا ہے۔ مرکزی حکومت اور کل ہند کانگریس کمیٹی صدر سونیا گاندھی کی جتنی ستائش کی جائے گی کم ہے۔ ان کے اس کارنامے کو تلنگانہ عوام کبھی نہ بھولنے والا سنہرا اقدام کے نام سے یاد کرتے رہیں گے۔ امید ہے کہ کب نئی حکومت قائم ہوگی اور ریاست کی معیشت میں بہتری آئے گی تاکہ این آر آئیز سرمایہ داروں میں اطمینان پیدا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر این آر آئیز اسوسی ایشن جناب محمد محی الدین احمد طاہر نے این آر آئیز کی میٹنگ میں کیا جس میں این آر آئیز اور ان کے ارکان خاندان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تلنگانہ تحریک میں خاص کر 1969ء کے شہیدان، عوام اور طلباء کو 2 منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مسرز سید اختر علی ، عبدالبصیر، اکرام الدین ، عرفان خان ، عبدالعمیر، ہادی علی، ڈاکٹر مجاہد اور دیگر نے بھی مخاطب کیا۔ پرساد راؤنے شکریہ ادا کیا۔