علحدہ ریاست تلنگانہ سے حیدرآباد کا کوئی نقصان نہیں:چرنجیوی

حیدرآباد 24 اپریل ( پی ٹی آئی) مرکزی وزیر سیاحت کے چرنجیوی نے آج کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل دینے سے آندھرا پردیش کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اس ریاست کی علحدگی سے آندھرا پردیش کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کا موقع ملے گا ۔ تلنگانہ تشکیل دینے پر آندھرا پردیش کا کوئی نقصان نہیںہوا ہے اب آندھراپردیش کے ہر پسماندہ علاقہ کو ترقی دینے کا موقع ملے گا ۔ ریاست کی تقسیم کے بعد پولاورم پراجکٹ آندھرا پردیش کو ملے گا اس سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا ۔